• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارول اسٹوڈیو کا فلم بلیک پینتھر کے سیکوئل پر کام شروع کرنیکا عندیہ

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی وڈ کی 2018 میں ریلیز ہونے والی کامیاب ترین سپر ہیرو فلم بلیک پینتھر کے سیکوئل پر آئندہ سال کے وسط تک کام کا آغاز کردیا جائے گا۔یہ خبریں پہلے ہی تھیں کہ بلیک پینتھرکے سیکوئل پر مارچ یا اپریل 2021 میں کام شروع کیا جائے گا، تاہم رواں برس اگست میں فلم کےمرکزی کردار چیڈوک بوسمین کی اچانک موت کے بعد اس کی شوٹنگ کو موَخر کردیا گیا تھا۔چیڈوک بوسمین رواں برس اگست میں بڑی آنت کے کینسر کے باعث 43 سالہ کی عمر میں چل بسے تھے۔انہوں نے 2018میں ریلیز ہونے والی فلم بلیک پینتھر میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ان کی اچانک موت کے بعد مارول اسٹوڈیو نے ʼبلیک پینتھر کے سیکوئل پر کام کو کچھ ماہ کے لیے موَخر کرنے کا عندیہ دیا تھا لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ سیکوئل پر آئندہ برس جولائی میں کام کا آغاز کردیا جائے گا۔شوبز میگزین ہولی وڈ رپورٹر نے اپنی خبر میں فلم سے جڑے متعدد قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مارول اسٹوڈیو نے ʼبلیک پینتھر کے سیکوئل پر کام کرنے کا عندیہ دیا ہے اور جولائی 2021میں اس پر کام شروع کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ نئی فلم کا نام کیا رکھا جائے گا اور اس میں چیڈوک بوسمین کے کردار کے ساتھ کیا کیا جائے گا۔یہ اطلاعات تھیں کہ ممکنہ طور پر فلم کی ٹیم کمپیوٹر و مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چیڈوک بوسمین کے کردار کو سیکوئل میں شامل کرے گی، تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کی ٹیم ایسا ارادہ نہیں رکھتی۔واضح طور پر مارول اسٹوڈیو نے ʼبلیک پینتھر کے سیکوئل پر جولائی 2021سے کام شروع کیے جانے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا، تاہم فلم سے جڑے قریبی ذرائع کے مطابق سیکوئل کی شوٹنگ جولائی میں امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایٹلانٹا میں شروع کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق چیڈوک بوسمین کی موت کے بعد ممکنہ طور پر ʼبلیک پینتھرکے سیکوئل میں کہانی کو تبدیل کرتے ہوئے دوسرے کرداروں کو اہم دکھایا جائے گا۔

تازہ ترین