• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بولٹن کی ڈائری۔ابرار حسین
 بولٹن میں ہر سال کرسمس سے قبل پورے شہر میں لائٹس لگائی جاتیں اور ان کا سوئچ آن کرنے کیلئے کسی معروف شخصیت کو مدعو کیا جاتا اور وہ اپنے ہاتھ سے بٹن دبا کر لائٹس کو روشن کرتا، اس موقع پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے بچوں سمیت انہیں دیکھنے کیلئے آتی تھی مگر اس سال ایسا کچھ نہ ہوسکا، مختصر لائٹس لگا کر محض رسم پوری کی گئی اور اس سلسلے میں بچوں، جوانوں سمیت ہر ایک سوچنے پر مجبور ہے کہ کیا ہم کرسمس کی خوشیاں نہیں منا سکیں گے، یہ ایک ایسا سوال ہے جس سے وہ ذہنی دبائو کا شکار ہیں انہیں اس سے نکالنے کیلئے کمیونٹی نے ورچوئل کرسمس لائٹس کی شہر کیلئے منصوبہ بندی کی ہے اور اس سلسلے میں لوگوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے کہ کرسمس کی چھٹیوں تک حیرت انگیز کمیونٹی لائٹس کی نمائش مربوط کرکے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے شہر کو روشنیوں سے بھر دیں۔ جاری وبائی بیماری اور اس کے نتیجے میں لگائے گئے لاک ڈائون کے باعث ہزاروں افراد شہر میں منظم کرسمس لائٹ سوئچ آن کرنے سے محروم ہوگئے ہیں۔ انہیں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں، کاروباری اداروں کو 27 نومبر بروز جمعہ شام 7.30 بجے ایک مربوط اور بیک وقت ورچوئل سوئچ آن کے ساتھ بولٹن کو روشن کریں اور اس یقین کے ساتھ یہ امید بھی دلائی گئی ہے کہ اندھیرے اور سردی کی شام میں فضا کو خوشگوار بنایا جائے گا اور اس طرح کا منصوبہ بنانے کا خیال 45 سالہ دوشیزہ روتھ کا ہے جو بیلمونٹ کی جانب جانے والی شاہراہ پر واقع ایک کریانہ اور جنرل اسٹور جو ٹاپ شاپ کے نام سے چلاتی ہیں۔ روتھ اپنے کاروبار کیلئے لائٹ ڈسپلے کے سوئچ آن کو بڑھانا چاہتی تھیں جسے آئندہ جمعہ کو وہ فیس بک پر براہ راست نشر کریں گی۔ روتھ نے کہا کہ ہم لوگوں کو تلاش کررہے ہیں کہ کرسمس لائٹ آن ہوں اس کیلئے آپ سب کو شام 7.30 بجے سب کچھ کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے آپ کی اپنی روشنی کے سوئچوں پر انگلیاں تیار رہیں تاکہ ہم اپنی کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ روشنی سے بھر دیں وہ کوئی بھی لائٹس ہائوس لائٹس، کرسمس لائٹس ، عید لائٹس اور دیوالی لائٹس ہوسکتی ہیں۔ ان عجیب و غریب وقتوں میں اپنے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روشنی سے بھرنا چاہتی ہوں اس کیلئے پڑوسیوں کے ساتھ چیلنج کیوں نہ پیش آئے جس سے آپ جان سکیں کہ واقعی ہی کتنی لائٹس روشن کرسکتے ہیں، اپنی گلی سے لے کر ہر اس جگہ تک جہاں لائٹس روشن کرسکتے ہیں ضرور کریں اور خاص کر شارپلس، ایسلی برج سورکس فولڈ، بل مونٹ، ایجرٹن، براملے کراس تک بولٹن کو روشنی کے ساتھ روشن کریں ہم اپنی کمیونٹی پر یقین رکھتے ہیں کہ وہ اندھیرے میں تھوڑی سی روشنی لائیں گے ۔روتھ نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ اس منصوبے کی حمایت کررہے ہیں اور اس طرح کی سرگرمی میں بھرپور حصہ ڈالیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف کرسمس منانے والے عیسائیوں تک ہی نہیں پہنچنا چاہتی بلکہ وہ وسیع پیمانے پر دوسری کمیونٹیز کو بھی شامل کرنے کی خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عید کا تہوار ہو یا دیوالی کی تقریبات ان کی نمائش کیلئے روشنیاں رکھیں مقصد یہ ہے کہ ہمیں بولٹن کو روشن کرنے اور اس حیرت انگیز شہر کو ایک روشن مقام بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نومبر کے آخر میں چاہتی ہیں کہ ہر ایک کو کچھ زیادہ خوشی کے مزاج میں پائیں اور یہ وہ بات ہے جب میں فیس بک پر1.2.3گنتی کے ساتھ دکان کی لائٹس لگاتی ہوں ہم ایک چھوٹی سی دکان میں ہیں اور ایک وقت میں ایک سے زیادہ افراد نہیں ہم خوش قسمت ہیں کہ موجودہ صورتحال کے باوجود کھلے رہے ہیں۔ انہوں نے ضرورت مند لوگوں کی ان کی دہلیز پر مدد کرنے کیلئے ایک ڈیلیوری ملازم بھی رکھا ہے جو رضاکارانہ طور پر کام کرتا ہے جس کا کام بولٹن کے دور دراز علاقوں میں بسنے والے بزرگ لوگوں کو ہرقسم کی دوائیں اور دیگر اشیاء پہنچاتا ہے اور وہ جانتی ہیں کہ بولٹن کے بہت سے چھوٹے دکانداروں نے اس سلسلے میں ان کی حمایت کی ہے اور لوگوں نے کہا ہے کہ روتھ اور سیلی لوفٹ جیسے ہائوس جیسے لوگ ہی کمیونٹی کے اصل ہیروز ہیں جو کورونا کے دوران لوگوں کو گھروں پر سروسز اور ادویات پہنچاتے ہیں اور اب لوگوں کو روشنی اور امید کا پیغام دلانے کیلئے پورے بولٹن کو روشنیوں سے بھر دینا چاہتے ہیں، پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کو بھی چاہئے کہ وہ اس طرح کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں جس سے کمیونٹی کا امیج بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین