• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 ملزمان اور کوریئر کمپنی کے دفتر میں پارسل سے منشیات برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں منشیات برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک ٹرک کو روک کر اس میں چھپائی گئی 25 کلو گرام ہیروئین برآمد کر کے کاشف کو گرفتار کر لیا، ملزم بین الصوبائی گروہ کا اہم کارندہ ہے جبکہ سہراب گوٹھ سے محمد جاوید کو گرفتار کر کے 750 گرام چرس برآمد کر لی، اے این ایف کلفٹن نے نجی کورئیر کمپنی کے دفتر سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک پارسل سے 250گرام ہیروئین برآمد کر لی جو ملزمان نے انتہائی مہارت سے چوڑیوں کے ڈبوں میں چھپائی ہوئی تھی جو کہ ہالینڈ اسمگل کی جانی تھی۔

تازہ ترین