آپ آف لائن ہیں
ہفتہ2؍جمادی الثانی 1442ھ 16؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بزنس کمیونٹی کا ملکی ترقی وخوشحالی میں بنیادی کردار ہے، چیئرمین نیب

بزنس کمیونٹی کا ملکی ترقی وخوشحالی میں بنیادی کردار ہے، چیئرمین نیب 


اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)قومی احتساب بیورو (نیب )کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کا ملکی ترقی وخوشحالی میں بنیادی کردارہے،نیب میں بزنس کمیونٹی کے مسائل کےحل کیلئے خصوصی سیل قائم کئے گئے ہیں،نیب ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے بزنس کمیونٹی کے کردار کا معترف ہے،وہ چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضاکی قیادت میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کررہے تھے،وفد میں سابق چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن،محمد ریاض،سابق وائس چیئرمین،محمد جمیل،سیکرٹری جنرل محمد منیر اور ملک غلام مصطفیٰ عارف شامل تھے،چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب بزنس کمیونٹی کے سیلز اور انکم ٹیکس سے متعلق مقدمات کی پیروی نہیں کررہا۔

اہم خبریں سے مزید