• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتہاریوں اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والوں سمیت 63سماج دشمن گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اشتہاریوں اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنیوالوں سمیت 63سماج دشمن گرفتار کر لئے گئے۔اسلام آبادپولیس نے 10منشیا ت فروشوں سمیت 39جر ائم پیشہ عنا صر کوگرفتارکرکے 5کلو 500گر ام چرس ، ہیر وئن ، شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس نے 14 اشتہاری بھی دھر لئے۔ سی آئی اے پولیس نے گن پوائنٹ پر دکانیں لوٹنے اور ڈکیتی کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب چار رکنی گر وہ کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے رمنا اور نو ن کے ایریا میں گن پوائنٹ پر دکا نیں لو ٹنے اور ڈکیتی کی متعددوارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔راولپنڈی پولیس نے بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 9ملزموں کوگرفتار کرکےساڑھے 25 لٹر شراب، 815گرام چرس برآمد کرلی، ایک شرابی کوبھی گرفتار کر لیا گیا۔صدربیرونی پولیس نے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اورکھلے عام پٹرول فروخت کرنے کے الزام میں 5ملزموں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے4افراد سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ گوجرخان پولیس نے منشیات فروش کوگرفتار کرکے ایک کلو سے زیادہ ہیروئن برآمد کرلی۔
تازہ ترین