• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رفوگل کی قیادت میں متحد ہیں‘جھالاوان فروٹ اینڈویجیٹیبل ایسوسی ایشن

کوئٹہ(پ ر)جھالاوان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹس ایسوسی ایشن خضدار کے جنرل سیکرٹری چیف حاجی محمد نور زہری و دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ غیر آئینی طور پر بنائی گئی آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی ایسوسی ایشن کو ہم مسترد کرتے ہیں کیونکہ یہ غیر آئینی اور غیر رجسٹرڈ ہے اس سے پہلے بھی اس طرح کی کوشش کی گئی جو حقیقی یونین کے نمائندوں و عہدیداروں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی کوشش تھی تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ چونکہ سبزی منڈی سے وابستہ افراد حاجی رفوگل بڑیچ کی قیادت میں متحد ہیں اور بلوچستان میں پہلے سے یونین قائم ہے اور وہ کوئٹہ سمیت پورے صوبے کی سبزی منڈیوں میں کاروباری افراد کی رہنمائی اور سرپرستی بہتر انداز میں کررہی ہے اور ہم اسی یونین کے ساتھ ہیں۔ آل بلوچستان نیشنل فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹس ایسوسی ایشن کی قیادت حاجی رفوگل بڑیچ کررہے ہیں ہم اس یونین کا حصہ ہیں اور اسی کو مانتے ہیں۔ حاجی رفو گل بڑیچ مخلص انسان ہیں جنہوں نے بہتر انداز میں ہماری رہنمائی کی اور آئندہ بھی وہ اسی طرح ہماری رہنمائی و سرپرستی کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین