• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد اور ناصر باغ سے گرانفروشی پر 17افراد گرفتار

پشاور( وقائع نگار) محکمہ خوراک نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار کرلیاراشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے حیات آباد اور ناصر باغ کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں سے متعلق آگاہی حاصل کی اور نرخنامے چیک کئے۔ سرکاری نرخناموں سے تجاوز کرنے پر 17 افراد کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کردیئے۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشی کسی صورت قبول نہیں کریں گے جبکہ گرانفروشی کےمرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز اور فوڈ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں اور کسی کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے۔
تازہ ترین