• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیم کو اپنی کارکردگی سے جواب دوں گا، ڈیوڈ وارنر

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بھارت کے خلاف کرکٹ سیریز میں اپنے پلان کا اظہار کر دیا۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ اگر میچز کے دوران بھارتی کھلاڑیوں نے ان سے چھیڑ چھاڑ کی یا جملے کسے تو وہ اس کا جواب غصے سے نہیں بلکہ اپنی کارکردگی سے دیں گے۔

آسٹریلوی اوپنر کا کہنا تھا کہ آپ نہیں جانتے کہ آپ کے غصے کا آپ کے ساتھی کھلاڑیوں پر کیا اثر پڑے گا، اس لئے آپ کو تھوڑی شائستگی اور مخالف ٹیم کا زیادہ احترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارادہ کر رہا ہوں کہ کسی بھی طعنے کا جواب نہیں دوں گا بلکہ مثبت رویہ اپناؤں گا۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 3ون ڈے ،3ٹی ٹوئنٹی اور 4ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیمیں جمعہ کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سڈنی میں مدمقابل ہوں گی۔

تازہ ترین