• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد کا پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت کا اعلان

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما اور پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخار حسین نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کے شرکت نہ کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد میں شامل جماعتوں کے نمائندے کل پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

پی ڈی ایم ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کردار غیر جانبدارانہ نہیں رہا۔


ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی حکمران جماعت تحریک انصاف کے ورکر کی حیثیت سے ایوان کو چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

میاں افتخار نے کہا کہ اسپیکر اسد قیصر اپنا اعتماد کھوچکے ہیں، پی ڈی ایم کی جماعتیں اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پاس عالمی وبائی مرض کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کوئی پالیسی نہیں ہے۔

پی ڈی ایم ترجمان نے یہ بھی کہا کہ حکومت اپوزیشن کی تحریک ناکام بنانے کیلئے بدنیتی پر مبنی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

تازہ ترین