• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) تاجر برادری نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ6بجے دکانیں کھولنا قابل عمل نہیں، صبح10 تا شام8 بجے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے،کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں کو تاجر برادری نے مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ صبح 6بجے دکانیں کھولنا قابل عمل نہیں اس حوالے سے کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ کاروباری اوقات صبح دس سے رات آٹھ بجے تک کیے جائیں، ایک بیان میں محمد رضوان عرفان نے کہاکہ تاجروں کی نمائندہ تنظیموں سے مشاورت کے بغیر اچانک اعلان سے تاجروں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے، انہوں نے کہا کہ تاجر برادری سخت حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہوکر حکومت سے بھرپور تعاون کررہی ہے، معاشی بدحالی کے باعث پچھلے لاک ڈائون سے بھی بری صورتحال ہے، تاجروں سے روزگار کا حق نہ چھینا جائے۔

تازہ ترین