• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیکچررز کیلئے سندھ حکومت کو ٹائم اسکیل پر عمل درآمد کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے لیکچررز کے لیئے سندھ حکومت کو ٹائم اسکیل پر دس روز میں عمل درآمد کا حکم دے دیتے ہوئے سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں لیکچررز کو ٹائم اسکیل اور ترقیاں نہ دینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ کمیٹی کام کررہی ہے سمری بھیج دی گئی ہے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ آپ لوگ پیچیدگیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں تو نتائج کیلئے تیار رہیں ہمارا حکم وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کیلئے تھا آپ توہین عدالت کی کارروائی کیلئے تیار رہیں آپ چاہتے ہیں وزیر اعلیٰ کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجیں ؟ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ کمیٹی میں معاملہ کو مت الجھائیں اتنے سالوں سے کیس لٹکا ہوا ہے اگلے ہفتہ کو بھی یہی ہوگا جو آج آپ کہہ رہے ہیں لوگ تیس تیس سال سے دھکے کھارہے ہیں آپ کو زرا بھی خیال نہیں ؟ آپ کے ملازمین ہیں آپ ٹائم اسکیل نہیں دیں گے تو دوسرے صوبے سے لیں گے ۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت میں مکمل طور پر غلط بیانی کی جا رہی ہے 31 سال سے ایک پروموشن نہیں ہوئی معاملہ کمیٹیاں بنا کر الجھا دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین