• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطرف فٹ بالرز کا کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے مظاہرہ

کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) کے ای فٹ بال ٹیم کی بندش کے خلاف کراچی الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر سندھ فٹ بال کے سابق سیکرٹری رحیم بلوچ، فتح محمد بلوچ، ظفر اقبال، قاسم سومار، شاہد تاج، اخلاق بلوچ جمیل ہوت، سعید بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مثبت اقدام کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ فٹبالرز کو فیلڈ جابز یا فنانشل پیکج کی پیشکش کی گئی تھی۔ بیشتر فٹبالرز آفرز کو قبول کرچکے ہیں۔

تازہ ترین