• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ آفس مکمل ایس او پیز کے ساتھ کھلا رہے گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق تمام اساتذہ کرام، طلباء و طالبات، والدین اور دیگر کو مطلع کیا جاتا ہے عالمی وبا کورونا وائرس کے باوجودبورڈ آفس میں کام بند نہیں کیا جا رہا مکمل ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے انرولمنٹ فارم، امتحانی فارم اور دیگر فارم جمع کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ بغیر لیٹ فیس امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15دسمبر 2020 ہے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں مزید توسیع کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ بورڈ آفس میں صبح 10:00بجے سے سہ پہر 1:00تک پبلک ڈیلنگ جاری رہے گی بغیر ماسک کے بورڈ آفس میں داخلہ منع ہے۔

تازہ ترین