• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی روٹ پر سرکلر ٹرین 15 دسمبر کے بعد چلائی جائیگی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ شارق احمد نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کے گیارہ لیول کراسنگز پر فلائی اوورز اور انڈر پاسز تعمیر ہوں گے44کلو میٹر روٹ کے اطراف فینسنگ کی تنصیب کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اورنگی روٹ پر سرکلر ریلوے15دسمبر کے بعد چلائی جائے گی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کوان کی زیر صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے سلسلہ میں سٹی اسٹیشن تا اورنگی کے سولہ کلو میٹر روٹ پر کام جاری ہے اس روٹ پر تمام تجاوزات ہٹادی گئی ہیں اور ٹریک بچھا دیا گیا ہے توقع ہے کہ اورنگی روٹ پر سرکلر ریلوے15دسمبر کے بعد چلائی جائے گی کمشنر کو بتا یا گیا کہ 44 کلو میٹر سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جوجلد مکمل کر لئے جائیں گے44 کلو میٹر ٹریک سے تمام تجاوزات ہٹا دی گئی ہیں ٹریک کی حالت بہتر بنانے اور مرمت کا کام جاری ہے 24 لیول کراسنگ میں سے گیا رہ لیول کراسنگ پر فلائی اوورز اور انڈر پاس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے ایف ڈبیلو او کے تعاون سے آٹھ انڈر پاسز اور تین فلائی اوور ز تعمیرکئے جائیں گے اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ شارق احمد ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز ارشد سلا م خٹک ، ، میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ سید صلاح الدین،پروجیکٹ ڈائریکٹر امیر علی دائود پوتہ، ضلع وسطی، جنوبی اورغربی کے ڈپٹی کمشنرز، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کراچی اربن ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی کمشنر کوبتایا گیا کہ 14 کلو میٹر سٹی اسٹیشن تا اورنگی روٹ پر وزیر مینشن، لیاری، بلدیہ، منگھو پیر اور اورنگی اسٹیشن سرکلر ریلوے کے اسٹیشن ہوں گے سرکلر ریلوے کے دونوں اطراف فینسنگ کی تنصیب کے منصوبہ پر کام جاری ہے۔

تازہ ترین