• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کا الطاف جسکانی قتل کیس میں نامزد ملزم گرفتار کرنے کا دعویٰ، خود گرفتاری دی، ضمیر رند

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار ) پولیس نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے وائس چیئرمین شہید الطاف جسکانی کے قتل کیس میں نامزد ملزم ضمیر رندکو نصرپور سے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ گرفتار ملزم ضمیر رند کا بیان سوشل میڈیا پرہےکہ میں نے خود گرفتاری دی ۔الطاف جسکانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف ضلعی صدر کی قیادت میں ایس ٹی ہاؤس سے ایس پی آفس تک ریلی نکالی گئی اوردھرنا دیا گیا سیکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا کہ سی آئی اے پولیس نے نصرپور میں کارروائی کرتے ہوئے سندھ ترقی پسند کے وائس چئیرمین کےقتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم ضمیر رندکوگرفتار کرلیا گیا اور اس کی گرفتاری کی تصویر میڈیا سے شئیر کی گئی جبکہ اس کی گرفتاری کے بعدضمیر رند کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں اس نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ واقع کے وقت میں اپنے ڈیوٹی پرمہران شوگر مل میں موجود تھا۔

تازہ ترین