• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاقہ کشی پر مجبور نہ کیا جائے، تاجروں نے فجر سے پہلے بازار کھولنے کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تاجروں نےفجر سے پہلے بازار کھولنے کا نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری برادری کو فاقہ کشی پر مجبور نہ کیا جائے، تاجروں کی مشاورت سے اوقات کار طے کیے جائیں، اوقات کم ہونے اور دو چھٹیوں کی وجہ سے بازاروں میں رش بڑھے گا۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے عہدیداران نے حکومت سندھ کی جانب سے مارکیٹوں کے اوقات کار صبح 6 بجے سے شام 6بجے تک مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کو مسترد کر دیا ہے، تاجررہنماؤں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ملک میں کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہیے مگر تاجروں کی مشاورت کے بغیر پالیسیاں بنانے سے معیشت کا پہیہ جام ہو جائے گا اور ملک میں فاقہ کشی بڑھے گی۔

تازہ ترین