• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی مہم میں لفظ نیا پاکستان استعمال کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمرا سے تحریری دلائل طلب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیاسی مہم میں لفظ نیا پاکستان استعمال کرنے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت اور پیمرا سے تحریری دلائل طلب کرلئے ہیں، جسٹس عامرفاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے منگل کو سماعت کی تو وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے استفسارکیاکہ نیا پاکستان کا مطلب کیا ہے؟عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر ٹاک شوز میں تجزیہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، ٹی وی پر شام 6 سے رات 11 تک تمام ٹاک شوز توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں، وفاقی حکومت اور پیمرا دونوں تحریری جواب جمع کریں پھر کیس کو آگے بڑھائیں گے،عدالت نے مذکورہ بالا احکامات کے ساتھ کیس کی مزید سماعت موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین