• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جے پی نے اسد اویسی کو قائد اعظم محمد علی جناح کا اوتار کہہ دیا

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما نے بھارتی رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کو پاکستان کےبانی قائد اعظم محمد علی جناح کانیا ’اوتار‘ قرار دیدیا۔

اویسی نے اس کی سخت مذمت کی ہے۔ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ ونگ کے سربراہ اور رکن پارلیمان تیجسوی سوریا کا کہنا ہے کہ آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اور رکن پارلیمان اسد الدین اویسی دراصل پاکستان کے قائد اعظم محمد علی جناح کے نئے اوتار‘ ہیں۔

ہندو عقیدے کے مطابق کوئی شخص انتقال کے بعد جب کسی دوسرے شخص کی شکل میں دوبارہ جنم لیتا ہے تو اسے متوفی کا اوتار‘ کہتے ہیں۔

تازہ ترین