• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل میں ’حضرت عیسیٰ کے گھر‘ کی دریافت کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک)برطانوی ماہر آثار قدیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی شہر ناصرہ میں ’سسٹرز آف ناصرہ کانوینٹ‘ چرچ حضرت عیسیٰ کا آبائی گھر ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ریڈنگ یونیورسٹی کے پروفیسر کین ڈارک نے اس جگہ پر 14 برس تک فیلڈ ورک اور تحقیق کر کے ایک کتاب لکھی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے یہ چرچ پہلی صدی کے ایک گھر پر بنایا گیا جس میں حضرت عیسیٰ کی پرورش ہوئی۔

یہ گھر پہاڑی علاقے میں ہے اور کافی اچھی حالت میں ہے اور اسے ایک قدرتی غار میں بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین