• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن کا اوپیک پلس میں تعاون پر شاہ سلمان کا شکریہ

ماسکو (جنگ نیوز) روسی صدر نے اوپیک پلس میں سعودی حکومت کے تعاون پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اوپیک پلس کے دائرے میں سعودی عرب اور روس کے درمیان موثر تعاون پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق روسی صدر منگل کو صدارتی محل میں غیر ملکی سفرا سے اسناد سفارت کی وصولی کی تقریب سے اظہار خیال کر رہے تھے۔

تازہ ترین