• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت و اپوزیشن اقتدار کی رسہ کشی چھوڑ کر جمہور پر توجہ دیں، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن اقتدار کی رسہ کشی چھوڑیں اور جمہور کی طرف توجہ دیں تاکہ حقیقی جمہوریت مضبوط ہوسکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انتخابی اصلاحات کا اعلان خوش آئند ہے بشرطیکہ یہ اعلان بھی دیگر اعلانات کی طرح محض اعلان کی حد تک محدود نہیں رہے، ملک میں موجود سیاسی قیادت اگر واقعی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے تو انتخابی اصلاحات کر کے جمہوریت کو مضبوط بنائے تاکہ آئندہ کوئی بھی انتخابات چوری نہ کر سکے اور نہ دھاندلی کا الزام لگا سکے، عوام کا اعتماد نظام پر صرف اسی صورت میں بحال ہوسکتا ہے جب انتخابی اصلاحات کی جائیں گے، کراچی سے کشمیر تک جو بھی تباہی ہے وہ نظام کی خرابی، نااہل طرزِ حکمرانی اور عوامی احتساب کا دروازہ بند ہونے کا نتیجہ ہے۔

تازہ ترین