کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مردم شماری کے حتمی نتائج جاری نہ کرنے کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی کمیٹی کے سربراہ علی زیدی کو آخری مہلت دیدی ہے اور سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ 15 دسمبر سے پہلے پہلے جواب جمع کرا دیا جائے بصورت دیگر عدالت خود فیصلہ کرے گی کہ بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کس طرح کیا جائے جسٹس محمد علی نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت جائزہ لے گی کہ پرانی مردم شماری کے تحت یا نتائج جاری کروا کے؟ تاہم اس سے قبل حکومت کو موقع بار بار موقع دے رہے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔