• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او کی تھانہ چونترہ میں کھلی کچہری اے ایس آئی کی عیادت بھی کی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تھانہ چونترہ میں کھلی کچہر ی کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کھلی کچہری میں آنے والے 46شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے شہریوں کی درخواستیں ایس پی صدر،ایس ڈی پی اوصدر سرکل اورایس ایچ اوچونترہ کو مارک کیں اور کہا کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کارروائی کرکے دئیے گئے ٹائم فریم کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔ سی پی او نے قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم بھی دیا۔کچہری کے اختتام پر سی پی او نے تھانہ چونترہ کی عمارت کا معائنہ ،تھانے کے ریکارڈ،فرنٹ ڈیسک اور حوالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تھانہ میں سب انسپکٹر غلام اکبر شہید میس کا افتتا ح بھی کیا۔دریں اثناءسی پی او بیمار اے ایس آئی کی عیادت کے لئے ان کے آبائی گاؤں سہال پہنچ گئے۔سی پی او نے ارشد محمود کی عیادت کی اور اے ایس آئی کے اہل خانہ کو علاج معالجہ کے لئے 25 ہزار روپے بھی فراہم کئے۔
تازہ ترین