• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروسزہسپتال کی نرسوں کو پیڈایکٹ کے تحت شوکازنوٹس

لاہور(جنرل رپورٹر) سروسز ہسپتال میں نرسز کے دو گروپوں میں لڑائی کے معاملے پر تبدیل ہونیوالی نرسوں کی جانب سے محکمہ صحت کے احکامات ماننے سے انکار کرنے پر ان کے خلاف پیڈا یکٹ کے تحت شو کاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں ، محکمہ پہلے ہی ان 5 نرسوں کو ملازمت سے معطل کر چکا ہے اور اب پیڈ اایکٹ کے تحت انکوائری شرع کر دی ہے ان نرسوں کو اپنا جواب جمع کروانے کے لیے شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔معطل شدہ نرسز میں چارج نرس شمشاد نیازی، سمیرا نواز، رقیہ بانو، ثمینہ نواز اور حفیظہ صدف پروین شامل ہیں ۔
تازہ ترین