• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے باوجود نرسز کےامتحانات کا شیڈول جاری ،امیدواروں کااظہار تشویش

لاہور ( جنرل رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب آفس نے کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے اور تمام امتحانات منسوخ ہونے کے باوجود نرسز اور ایل ایچ ویز کے ماہ ستمبر اور اکتوبر بیج کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ۔ پہلا پرچہ 30نومبر کو سیکنڈ ایئر نرسنگ کو ہوگا ،امتحانات 11دسمبر تک جاری رہیں گے ۔ نرسز ایل ایچ ویز اور انکے والدین نےتشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اور کہا ہے کہ ایک امتحان کے بعد دوسرے امتحان کےلئے جو قانونی وقت درکار ہو تا ہے وہ بھی نہیں دیا گیا ۔ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب تسنیم کوثر نے بتایاکہ امتحانات کا شیڈول 10روز قبل جاری کیا گیا ہے جس میں ہیلتھ سیکرٹریٹ کی مشاورت شامل ہے کورونا کے حوالےسے حکومت کی جو بھی ہدایات یا ایس او پیز ہوں گی ۔
تازہ ترین