• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنہا حکومت کورونا کے مضمرات سے نہیں نمٹ سکتی، طاہرالقادری

لاہور(خصوصی رپورٹر)قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گزشتہ روز مشاورتی کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنہا حکومت کوروناکے مضمرات سے نہیں نمٹ سکتی، عوامی طبقات کو اپنے معاملات اور مشاغل کو محدود کرنا ہوگا، کورونا وائرس کا کوئی پہلا اور دوسرا فیز نہیں تھا، یہ وباء اول روز سے بدستورقائم ہے، جن ممالک نے ایس او پیز کو نظر انداز کیا وہاں زیادہ نقصان ہوا، پاکستان میں بھی بے احتیاطی کی وجہ سے جانی نقصانات میں دن بدن شدت آ رہی ہے۔
تازہ ترین