• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آ سیہ میر کی کتاب کی تقریب رونمائی سنیٹر ولید اقبال، حامد میر، شاہد اقبال کامران، انعام الحق کاخطاب

اسلام آباد ( جنگ نیوز) مصنفہ آسیہ میر کی کتاب اقبال اور کارل مارکس کا فکری قرب و بعد سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سنیٹر ولید اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب تحقیق کے طالب علموں کیلئے نہایت سنجیدہ کتاب ہے۔ حامد میر نے کہا اگرچہ اس موضوع پر جگن ناتھ آزاد نے بھی لکھا مگر اقبال اور مارکس کی پہلی وقیع کتاب ہے جو سنجیدہ قاری کی تشنگی کو دور کرتی ہے۔ بڑے باپ کی بڑی بیٹی کے موضوع سے ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے خطبے کے اندر مصنفہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ڈاکٹر شاہد اقبال جو مصنفہ کے استاد ہیں انہوں نے کہا کہ میں بھی سر سید احمد خان کی طرح کہوں گا کہ میں آ سیہ سے کتاب لکھوا لایا ہوں۔ کنور دلشاد کے مطابق جب تک اردو زبان اقبال اور کارل مارکس کا نام رہے گا یہ کتاب زندہ رہے گی۔ تقریب کے اختتام پر مصنفہ آسیہ میر نے سنیٹر ولید اقبال کو کتاب پیش کی۔
تازہ ترین