• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور (جنرل رپورٹر ) ٹرینوں کی غیر معمولی تاخیر سے آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے ۔ 1719مسافر کوچز میں سے 735کوچز خراب اور ناکارہ ہو کر مختلف یارڈز میںکھڑی ہیں ،ایک ماہ کے دوران 17انجن فیل 98مزید کوچز خراب ہوئیں۔ کراچی سے آنے والی پاکستان ٹرین 2گھنٹے 40منٹ ،کراچی 5گھنٹے ، عوام ،پاک بزنس ،سرسید ایک گھنٹہ 30منٹ ،خیبر میل ،گرین لائن ،تیز گام ،علامہ اقبال ، اور شاہ حسین ٹرین ایک گھنٹہ جبکہ کوئٹہ سے آنے والی جعفر دو گھنٹے تاخیر سے پہنچیں ۔ٹریک پر 984کوچز موجود ہیں جبکہ 60سے زائد کوچز اپنی معیاد پوری کر چکی ہیں ۔ذرائع کے مطاق رواں ماہ کے دوران مختلف سیکشنز پر 17ریلوے انجن فیل ہوئے جبکہ 98مسافر کوچز خراب ہوئیں یاد رہے کہ مارچ 2020میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے سے قبل ریلوے سسٹم پر 140مسافر ٹرینیں ٹریک پر رواں دواں تھیں جنہیں تقریب ڈیرھ ماہ کئے مکمل بند کر دیا گیا اور اس کے بعد جب ٹرین آپریشن شروع ہو ا تو اب صرف 60اپ اینڈ ڈائون ٹرینیں سسٹم پر چل رہی ہیں ۔
تازہ ترین