• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا ظفر علی خان کی 64ویںبرسی پرسوں منائی جائیگی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) تحریک پاکستان کے رہنما بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی 64ویں برسی پرسوں 27نومبر کو منائی جائیگی ۔مولانا ظفر علی خان1873ء میںضلع سیالکوٹ کے گائوںکوٹ میرٹھ میں پیدا ہوئے اور 27نومبر 1956کو لاہور میں انتقال کر گئے۔ مولانا ظفر علی خان نے اپنی پوری زندگی سامراجی قوتوں کے ساتھ لڑتے ہوئے گزاری۔چیئرمین مرکزی علماءکونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ رسول اللہ کی تعلیمات کے مطابق مسلمانوں کو اپنے عقیدے پر عمل کرتے ہوئے اعتدال اور اخلاق کے ذریعے دوسروں کو قائل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور اپنے قلم اور زبان سے ان کیخلاف جہاد کیا۔ انہیں کئی سال قید کا ٹنا پڑی ۔برسی کے موقع پر مختلف تعلیمی اداروں کے بچے اور سیاسی وسماجی شخصیات ان کے مزارچڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کرینگے ۔
تازہ ترین