کوئٹہ( آئی این پی )بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ نے کہاہے کہ کورونا وائرس کا بہانہ بنا کر محض تعلیمی اداروں کی بندش طلبا کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے طلبا کاتعلیمی سال پہلے ہی ضائع ہوچکا ہے اب ایک بار پھر تعلیمی اداروں کو بندکرنا قبول نہیں موجودہ صورتحال میں تمام کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلے ہیں زندگی رواں دواں ہے صرف تعلیمی اداروں کی بندش حکومت کی غیرسنجیدگی ظاہر کرتی ہے انہوںنے کہاکہ لاک ڈائون کے دوران تعلیمی اداروں کو پہلے بھی بند کیاگیا آن لائن کلاسز کااہتمام کیاگیا جو تیسری دنیا میں اس بات کو ظاہر کرتاہے کہ حکومت زمینی حقائق سے کتنی بے خبر ہے بی ایس او نے حکومتی اقدام کو عدالتی احکامات کی روشنی آن لائن کلاسز کو منسوخ کراکے طلباء وطالبات کا مستقل بچایا اگر حکومت نے اب بھی سنجیدگی کامظاہرہ نہ کیاتو بی ایس اوقانونی چارہ جوئی سمیت پرامن احتجاج کاحق محفوظ رکھتی ہے۔