• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

72سال سے چھوٹے صوبوں کے استحصال کا سلسلہ جاری ہے، جمعیت ن

کوئٹہ (آن لائن ) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار شاہ چشتی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک محمد حسنی صوبائی معاون سالار عبدالطیف مجاہد صوبائی سیکرٹری مالیات حافظ عبدالواحد ہاشمی شیر جان صالح سید ثنااللہ شاہ ودیگر نے کہا کہ صوبے میں بیروز گاری، پسماندگی، وسائل کی غیر مساویانہ تقسیم اورصوبائی خودمختاری پرتحفظات ،خدشات کو آج تک دور نہیں کئے گئے 72سالوں سے چھوٹے صوبوں کی استحصال کا ایک لا متناہی سلسلہ جاری ہے اب تک صوبوں کواپنے وسائل پر اختیارات نہیں دیئے گئے ۔بلوچستان اور دیگر صوبوں کو اب بھی وفاق نےمحروم کررکھا ہے جب صوبوں اور مرکز کے مابین اختیار ات و وسائل کی منصفانہ تقسیم ہو تو صوبوں کے مسائل حل ہوسکتےہیں۔ اور رکاوٹیں دور ہوں گی انہوں نے کہاکہ حکومت اٹھارویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کے صوبوں کو دیے گئے حقوق اور رعایات کو واپس لینے کی کوشش ہورہی ہے ۔
تازہ ترین