• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصراللہ بنگلزئی کا قتل کچھی انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان ہے‘ بی ایس او پجار

کوئٹہ(پ ر) بی ایس اوپجار کے مرکزی ترجمان نے کہاہےکہ بھاگ ناڑی کے رہائشی نوجوان نصراللہ بنگلزئی کا قتل سوالیہ نشان ہے دن دیہاڑے دہشتگرد کلاشنکوف سمیت نصراللہ بنگلزئی کوگھر کے قریب شہید کرکے اطمینان سے چلے جاتے ہیں جو ضلعی انتظامیہ کے قیام امن کے دعوئوں کے برعکس ہے نصراللہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد اور پانچ بچوں کا واحد سہارا تھابیان میں کہاگیا کہ قلت کے بعد شہید کاخاندان ایک نئے امتحان میں ہے بالا ناڑی اور بھاگ میں امن وامان کی صورتحال ابتر ہے علاقے کے نمائندوں نے عوام کو ڈاکوئوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیاہے ڈاکو سرعام اسلحہ کی نمائش کے ساتھ گھوم رہے ہیں نصراللہ بنگلزئی کے قاتلوں کو اہل علاقہ نے پکڑ کرانتظامیہ کے حوالے کیا مگرپھر بھی انتظامیہ کیس چلانے میں ناکام ہے بی یس اوپجار ضلعی انتظامیہ کو نصراللہ بنگلزئی کی شہادت کا ذمہ دار سمجھتی ہےاگرملزمان کو جلد سزاء نہ دی گئی تو تنظیم علاقے کے نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔
تازہ ترین