• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 514 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچنج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 514 پوائنٹس اضافے سے 40377 پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 568 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 378 کمپنیوں کے 24 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 9 ارب 83 کروڑ روپے رہی۔


سرمایہ کاروں نے آج 103 ارب روپے نفع کمایا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 103 ارب روپے بڑھ کر 7447 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین