وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر کا کہنا ہے کہ کنفرم آرڈر نہ ہو تو ایل این جی لاکر کیا کریں گے؟ فالتو ایل این جی لے کر، کیا ہوا میں چھوڑیں۔
اپنے ایک بیان میں ندیم بابر نے کہا کہ 1150 روپے میں خرید کر ایل این جی 150 روپے میں نہیں بیچ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ دو ٹرمینل سارا سال نہیں چلتے، لیکن 170 ڈالر دینا پڑتےہیں۔
ندیم بابر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اب تک ایل این جی کے اسپاٹ ٹینڈر کے ذریعے 35 کارگو منگوائے، دسمبر کے لیے بھی 20 فیصد سستی ایل این جی کے معاہدے کیے ہیں۔