• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عروہ حسین کے والد نے اداکارہ کی فرحان سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی شوبز کے مشہور جوڑے فرحان سعید اور عروہ کے درمیان علیحدگی کے معاملے پر عروہ حسین کے والد نے خبروں کی تردید کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز کے مشہور جوڑے فرحان سعید اور عروہ کے درمیان علیحدگی کے معاملے پر عروہ حسین کے والد نےخبروں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے تردید کردی۔اداکارہ عروہ حسین کے والد کا کہنا ہے کہ غلط افواہیں نہ پھیلائی جائیں،کورٹ میں علیحدگی کا کوئی کیس نہیں چل رہا،دونوں خوشی کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر فرحان اور عروہ کے شادی ختم کرنے کی افواہ گردش کرنے لگی لیکن شوبز اسٹارز شادی کے تین سال بعد باہمی طور پر بندھن کو ختم نہیں کررہے ، دونوں کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان یا وضاحت نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ چند برس قبل نکاح کے بندھن میں جڑنے والے فرحان سعید اور عروہ حسین کی اب علیحدگی کی خبریں متعدد ویب سائٹ پر جاری ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ دوںوں شخصیات نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ تین سال تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے والے فرحان سعید اور عروہ حسین کے درمیان اب اختلافات کافی بڑھ چکے ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جوڑے نے شادی کے تین سال بعد باہمی طور پر علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی علیحدگی کی وجوہات دونوں کے مابین بڑھتے ہوئے تناؤ اور متضاد اختلافات بنے ہیں۔

تازہ ترین