• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’یاداں‘‘ سننے کیلئے حاضر، سنیں اور سردیوں کی ڈرائیو انجوائے کریں، عزیر جسوال

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکارعزیرجسوال نے اپنا نیا گانا ’’یاداں‘‘ ریلیز کردیا ہے جس کی میوزک ویڈیو میں عزیر کے ہمراہ اداکارہ منال خان شامل ہیں۔عزیر کے بیشتر گانوں کی طرح نیا گانا بھی کچھ غمزدہ سا ہے۔ گلوکار نے انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’’یاداں‘‘ سننے کیلئے حاضرہے، اپنے ہیڈ فونز لگائیں اور سردیوں کی ڈرائیو انجوائے کریں۔گانے کی میوزک ویڈیو میں عزیزاور منال خان کو ایک خوش وخرم جوڑا دکھایا گیا ہے لیکن ان کے پیارکی کہانی کا اختتام خوشگوار نہیں ہوتا۔’’یاداں‘‘ کی ویڈیو کو عدنان اسلم اورمیرمشتاق نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ پروڈیوسرسرمدغفور ہیں۔اس گانے کی ریلیزسے قبل منال اورعزیرجسوال کی ایک ساتھ کافی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ دونوں ایک ساتھ کسی نئے پروجیکٹ یا ڈرامہ وغیرہ میں کام کر رہے ہیں۔عزیر جسوال گلوکار عمیر جسوال کے چھوٹے بھائی ہیں جو گلوکاری کے علاوہ گیت نگاری بھی کرتے ہیں۔اداکارہ منال خان کے آن ائرڈراموں میں “جلن” اور “نند” شامل ہیں۔ جلن میں حسد کا شکارمنفی ذہنیت کی لڑکی نیشا کا کردار ادا کرنےوالی منال نند میں مثبت کردار میں دکھائی گئی ہیں۔

تازہ ترین