• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے متاثر شاہد نذیر خان انتقال کرگئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈرامہ نگار،اداکار اور اسکرپٹ رائٹر شاہد نذیر خان کورونا کے باعث سرگودھا میں انتقال کر گئے جن کی تدفین ان کے آبائی علاقے میں کر دی گئی ہے۔شاہد نذیرخان کا کورونا ٹیسٹ چند روز پہلے مثبت آیا تھا جب کہ گزشتہ روز ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی اور وہ رات گئے جہان فانی سے کوچ کرگئے۔شاہد نزیر خان پیشہ کے اعتبار سے وکیل تھے البتہ انہوں نے سرکاری ٹی وی لاہور مرکز کے بے شمار ڈراموں کی کہانیاں تحریر کیں اور بہت سے ڈراموں میں اداکاری کا مظاہرہ بھی کیا۔ کچھ عرصہ پہلے انہوں نے فنکاروں کے مسائل کے لئے ایک ایسوسی ایشن بھی متحرک کی تھی۔شوبز سے وابستہ بے شمار افراد نے شاہد نذیر خان کی ناگہانی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین