• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین سنگر ویک اینڈ نے گریمی ایوارڈز کی شفافیت پر سوال اٹھا دیا

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے گریمی ایوارڈز کے لیے مختلف شعبوں میں نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لیکن رواں سال متعدد ہٹس دینے والے کینیڈین سنگر ویک اینڈ نے نامزدگیوں پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں کرپٹ قرار دیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی گلوکارہ بیونسے، گریمی کی تاریخ میں مجموعی طور پر7 نامزدگیوں کے ساتھ سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے والی دوسری آرٹسٹ بن گئی ہیں۔31 جنوری 2021 کو لاس اینجلس میں شیڈول گریمی ایوارڈز کی میزبانی ٹریور نوہا کریں گے۔بیونسے کے گانے بلیک پریڈ، اور البم ʼبلیک از کنگ کو نامزد کیا گیا ہے۔ بیونسے کو میگن تھری اسٹالن کے ساتھ گائے گئے گانے سیویج میں بھی شرکت پر نامزدگی ملی ہے۔ ٹیلرسوئفٹ کو کورونا لاک ڈاؤن البم ʼفوک لور پر ʼالبم آف دی ایئر کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔ٹیلر سوئفٹ، برطانوی سنگر دعا لیپا اور ریپرر وڈی رچ کو چھ نامزدگیاں ملی ہیں۔ بہترین پاپ گروپ پرفارمنس میں ʼبی ٹی ایس کو ان کے گانے ʼڈائنامائٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کے پاپ گروپ کے لیے یہ نامزدگی بڑا بریک تھرو قرار دی جا رہی ہے۔بہترین نیو آرٹسٹ کی کیٹیگری میں میگن دی اسٹالن، ڈوجا کیٹ، آلٹرنیٹو آرٹسٹ فو ایبی بریجرز اور نویا سائرس شامل ہیں جو ملی سائرس کی چھوٹی بہن ہیں۔

تازہ ترین