• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 961,320ہوگئی

برلن (اے پی پی)جرمن میں 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے نئے18633کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد 961,320سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے مزید 410اموات کے ساتھ مجموعی اموات کی تعداد 14771سے تجاوز کر گئی ۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی کی ر ابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔چانسلر انجیلا مرکل نے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیز ی سے اضافہ ہورہا ہے اگر حالات مزید تشویش ناک ہوگئے تو جزوی لاک ڈائون کی مدت میں اضافہ کریں گے۔
تازہ ترین