• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں 15 دسمبر سے کورونا کی پابندیوں میں نرمی کا امکان

پیرس (پی پی آ ئی) فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں نے کہا ہے کہ اگر ملک میں کورونا وائرس کے معاملوں میں کمی جاری رہے تو اس کے پیش نظر لگی پابندیوں میں 15 دسمبر سے راحت دی جا سکتی ہے۔غیر ملکی خبر رسا ادارے کے مطابق ایمانوئل میکروں نے کہا ہے کہ ’’اگر 15 دسمبر تک کورونا متاثرین کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر رو زا نہ پانچ ہزار تک آجائیں گے تو ہم ایک نئی سمت میں قدم بڑھا سکتے ہیں۔اس میں ’سیلف آئیسولیشن‘ کو ختم کیاجا سکتا ہے اور ہم اپنے دوستوں اور گھروالوں کے ساتھ کھل کر کرسمس بھی کر سکیں گے۔واضح رہے کہ فرانس میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے اور اس کے پیش نظر 30 اکتوبر سے ملک بھر میں تمام لوگوں کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ لیکن پچھلے کچھ دنوں سے کورونا کے معاملوں میں کمی درج کی گئی ہے۔فرانس میں کورونا سے اب تک 12 لاکھ لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 50,000 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
تازہ ترین