• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تحریک انصاف کا تازہ یوٹرن دیکھئے آج صبح ”جیو پاکستان“ میں

کراچی (جنگ نیوز)ایک طرف ”کورونا“ کی وبا میں لاک ڈاؤن کرنا نہیں ہے تو دوسری طرف عوام بھی محتاط ہونے کو تیار نہیں۔ اب حکومت کرے تو کیا کرے؟۔”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں اس اہم موضوع پر جمعرات کو خصوصی گفتگو ہوگی۔ ”پی ڈی ایم ملتان میں جلسہ کرنے پر بضد ہے، حکومت کو چھوڑیں تو ”کورونا“ کے زمینی حقائق ہی ہمیں ڈرانے کیلئے کافی ہیں۔ دوسری طرف تحریک انصاف کی حکومت نے ماضی کی پالیسیوں پر تازہ یوٹرن لے لیا ہے۔ پی ٹی وی پر اپوزیشن کی شکل نظر نہیں آئے گی۔ اس کے علاوہ ”وائٹ ربن“ مہم سب کیلئے ہے، خواتین پر تشدد کے خاتمے کیئے مرد آگے آئیں“۔ یہ تمام موضوعات بھی پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مارننگ شو میں زیر بحث لائے جائیں گے۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9 بجکر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

تازہ ترین