راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں مرکزی ملزم اور سابق ڈی جی لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) احد چیمہ اور شریک ملزم شاہد شفیق کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔عدالت عظمیٰ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل کے مرکزی ملزم احمد چیمہ اور شریک ملزم ملک شاہد شفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔