• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام چیلنجز کا دانشمندی اور سنجیدگی سے مقابلہ کیا جا رہا ہے ‘بلال کاکڑ

کوئٹہ (خ ن)وزیر اعلیٰ کے کوآرڈینیٹر بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں ترقیاتی وژن کے مطابق گامزن ہے جس کے لئے اجتماعی نوعیت کے منصوبے بہت جلد مکمل ہونے کے بعد صو بے کے ساتھ پسماندگی جیسے لفظ سے چھٹکارا ملے گا بلوچستان کا تعلیم یافتہ طبقہ اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ ماضی میں کرپشن امن و امان کی صورتحال اور اب کورونا کی آمد سے صوبائی حکومت کو کس قدر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اس کے باوجود موجودہ قیادت کے حوصلے بلند ہیں تمام چیلنجز کا دانشمندی اور سنجیدگی سے مقابلہ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گوادر پورٹ کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات ڈیمز اور قومی شاہراہوں کی تعمیر کے علاوہ خاص طور پر بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے تحت سرمایہ کاروںکو ترقی کے عمل میں شراکت داری وہ بڑے منصوبے ہیں جن کے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان پہلی مرتبہ اس حوالے سے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ مثالی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔
تازہ ترین