• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوار الحق کاکڑ ایڈووکیٹ ساتھیوں سمیت شکیل پینل میں شامل ہوگئے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر انوار الحق کاکڑ ایڈووکیٹ ساتھیوں سمیت شکیل پینل میں شامل ہوگئے اس بات کا اعلان انہوں نے بدھ کو ہادی شکیل ایڈووکیٹ ، علی احمد کرد ایڈووکیٹ ، عصمت اللہ اچکزئی ، نذر بلوچ اور دیگر وکلاء کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکیا انوار الحق کاکڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں 24 سال سے وکالت سے وابستہ ہوں اور آج بھی خود کو قانون کا ایک طالب علم سمجھتا ہوں اس وقت چاروں صوبوں میں بار کونسل کے انتخابات ہورہے ہیںبلوچستان بار کونسل کے انتخابات 28 نومبر کو ہورہے ہیں اور میں ان انتخابات میں ممبر بلوچستان بار کونسل کی حیثیت سے حصہ لے رہا تھا تاہم ساتھیوں سے مشاورت کے بعد وکلاء کے بہتر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن سے دستبردار ہونے اور شکیل پینل میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتا ہوں اور 28 نومبر کو شکیل پینل اور وکلاء پینل کے مشترکہ امیدواروں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
تازہ ترین