• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی دوسری لہر پہلی کی نسبت زیادہ خطرناک ہے‘ڈاکٹرربابہ بلیدی

اکوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر )پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ کوویڈ کی عالمی وبا میں طبی ماہرین اور عملے کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں کوویڈ سیل میں کام کرنے والے تمام افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوویڈ سیل کے سربراہ ڈاکٹر سرمد خان کی قیادت میں ملنے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری خطرناک لہر کے سائے منڈلا رہے ہیں جو پہلی لہر کی نسبت زیادہ خطرناک ہے تاہم ابتدائی مرحلے میں پیش آنے والی مشکلات اور تجربات سے بہت کچھ سیکھتے ہوئے ہمیں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کو مزید بہتر بنانا ہوگا انہوں نے کہا کہ کوویڈ میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو کوویڈ الائونس کی فراہمی کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں اور توسیع سمیت تمام مسائل حل کئے جائیں گے اس موقع پر کوویڈ سیل کے وفد نے مسائل کی یقین دہانی پر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی خدمات جاری رکھنے کا عزم کیا ۔ 
تازہ ترین