• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریپ کے مجرموں کو پھانسی دے کر عبرت کا نشانہ بنایا جائے ،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن )جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی ودیگرنے کہاہےکہ کہ ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے پھانسی دے کر عبرت کا نشان بنانا چاہیے جب تک ایسی سخت سزائیں نہیں دی جاتیں جرائم جاری رہیں گے۔ جیلیں بھرنے سے کوئی فائدہ نہیں۔ قید میں مجرم مزید جرائم پیشہ بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریپ کے مجرموں کونامرد کرنا مسئلے کا حل نہیں، اس قانون میں سقم ہے جس پر عملدرآمد کرایا ہی نہیں جاسکتا، قرآن و سنت کے مطابق قوانین مرتب کیے جائیں۔ زینب الرٹ بل کی منظوری کے وقت شرعی احکامات کے مطابق قانون بنتا تو واقعات رک جاتے۔ یہاں تو ایسے واقعات بھی ہوئے ہیں جب کسی عورت نے مرد کو اغوا کرکے کئی کئی روز تک ریپ کیاپھر اس کی سز ا کیا ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ ریپ کے مجرموں کو پھانسی دے کر عبرت کا نشان بنانا چاہیے،انہوں نے کہا کہ ریپ کی واقعات مغربی این جی آوز حقوقِ نسواں اور انسانی حقوق کے نام پر میرا جسم میری مرضی اور لال ایشیا کے نعروں سے فروغ پارہے ہیں۔
تازہ ترین