• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی ساکھ بچانا اور عوام کو گمراہ کرنا پی ڈی ایم کا ایجنڈا ہے‘جمال رئیسانی

کو ئٹہ(آئی این پی) نوابزاہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لئے جلسے و جلوس کرکے عوام کو گمراہ کر رہی ہیں ، بلوچستان کی تباہی کی ذمہ دار یہی قوم پرست و مذہب پرست جماعتیں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان پہلے ہی بحرانوں سے دوچار ہے۔ کورونا کی پہلی لہر نے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب کئے اب دوسری لہر اس سے زیادہ خطرناک ثا بت ہوسکتی ہے لیکن اس کے باوجود اپوزیشن جماعتیں عوام میں کھوئی ہوئی سیاسی ساکھ بچانے کے لئے جلسے و جلوس کا سلسلہ جا ری رکھے ہوئے ہیں ، وفاق میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ملک کی تباہی و بربادی کا سا مان کیا جبکہ بلوچستان کی محرومی اور پسماندگی کی ذمہ دار قوم و مذہب پرست جماعتیں ہیں جنہوں نے یہاں مختلف نا موں پر نفرتیں پھیلا کر عوام کو آپس میں با ہم دست و گریبان کر نے کی کوشش کی اب یہی جما عتیں اپنے مفادات کے لئے متحد ہوگئی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں۔ پشتون اور بلوچ عوام نے اس سرزمین کے لئے بہت قربانیاں دیں جنہیں رائیگاں نہیں جانے دیا جا ئے گا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا کی دوسری لہر میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو اور اپنے خاندان کو اس بیماری سے بچائیں۔
تازہ ترین