• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت کا پولیس کو مغوی بچی کی برآمدگی کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج نے حبس بے جا کی درخواست پر ایس ایچ اوز تھانہ سٹی مظفرگڑھ اور تھانہ نیوملتان کو حکم دیا ہے کہ مغویہ کو تین دسمبر کو پیش کیا جائے۔ قبل ازیں مظفر گڑھ کے رہائشی محمد خالد عباسی نے عدالت کو بتایا کیا کہ مدنی چوک ملتان کے رہائشی محمد اکرم اوع محمد رضوان نے اس کی 13 سالہ بیٹی اریبہ کو 18 نومبر کو غوث کالونی مظفرگڑھ سے اغوا کرلیا، پولیس کارروائی کرنے اور بیٹی کو برآمد کرنے کو تیار نہیں، بیٹی کو برآمد کرایا جائے اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے۔
تازہ ترین