• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گراں فروشوں کیخلاف کارروائیوں کی از خود مانیٹرنگ کررہا ہوں، کمشنر

ملتان( سٹاف رپورٹر) شہریوں کو سستی معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے ڈویژنل انتظامیہ سرگرم ۔ ڈویژن بھر کی مارکیٹوں، سہولت بازاروں میں اشیاء خورونوش سرکاری نرخ پر میسر ہیں، گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیوں کی از خود مانیٹرنگ کررہا ہوں جبکہ متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروارہی ہے، یہ بات کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن بارے بات کرتے ہوئے کہی۔ کمشنر ملتان ڈویژن کو جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق ڈویژن کے 129 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ایک روز میں 2 ہزار سے زائد چھاپے مارتے ہوئے 171 گراں فروشوں کو 2 لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے ۔ ڈویژن کے 37سہولت بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر بلا تعطل فراہمی جاری رہی۔ ایک روز میں آٹے کے 20 کلو کے 2113 تھیلے فروخت کئے گئے۔ جبکہ 10 کلو کے 11812 تھیلے، 1172 کلو چکن،1187 لیٹر کوکنگ آئل، 1872 کلو گھی، 2088 کلو آلو، 2229 کلو پیاز، 1033 کلو ٹماٹر فروخت ہوا۔ ڈویژن کے 1253 ٹرک آٹا سیل پوائنٹس پر آٹے کی ترسیل بھی جاری ہے۔
تازہ ترین