• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چک 83 ایم کے رہائشی بھائیوں کا زرعی اراضی پر قبضے کی کوشش کیخلاف احتجاج

ملتان (اسٹاف رپورٹر) تھانہ سٹی جلالپور پیروالہ چک 83 ایم کے رہائشی بھائی غلام رضا اور خالد رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جلالپور پیروالہ چک 83ایم کھیوٹ نمبر298،57مرلہ وراثتی جائیداد پر قبضہ مافیا نے ہمراہ مسلح اسلحہ و ڈنڈے سوٹے لے کر ہماری وراثتی زمین پر قبضہ کرنے کی غرض آگئے اور چاردیواری ڈالنا شروع کردی، منع کرنے پر انہوں نے فائرنگ شروع کردی اور تشدد کا نشانہ بنایا، 15 پر پولیس کو اطلاع دی تو پولیس کے پہنچنے پر ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ، انہوں نے کہا کہ ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے آئے روز ہمارے گھر کے باہر ہوائی فائرنگ کرتے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے ر ہے ہیں، متاثرہ بھائیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
تازہ ترین